صرف3دن میں10لاکھ درخواستیں! ورلڈ کپ2027کے ٹکٹس کیلئے شائقین میں زبردست جوش

جوہانسبرگ (جانو ڈاٹ پی کے)ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کیلئے صرف 3 دن میں 10 لاکھ سے زائد درخواستیں، پاک بھارت میچ سب سے آگے۔کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کے حصول کیلئے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آگئی، صرف تین دن میں ٹکٹس کی درخواستوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی طلب سب سے زیادہ ہے۔ پاک بھارت مقابلے کیلئے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ 2027 کا میچ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، جس کے ٹکٹس کیلئے شائقین کی جانب سے زبردست دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کیلئے بھی 78 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ میگا ایونٹ کے فائنل کے ٹکٹس کیلئے اب تک 69 ہزار درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس کیلئے درخواستوں کا یہ سلسلہ عالمی کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلوں میں پاک بھارت میچ کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ورلڈ کپ 2027 جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔



