مذاکرات ناکام کیوں ہوئے؟علی ظفر نے وجہ بتا دی،لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط مسترد

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم نہ کیا جانا تھا، جبکہ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے پہلے لانگ مارچ ختم کرنے کی شرط قبول نہیں۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے خاتمے کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم نہ ہونا تھا۔ ان کے مطابق حکومتی ٹیم کا مؤقف تھا کہ پہلے لانگ مارچ ختم کیا جائے، اس کے بعد مزید بات چیت ہوگی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم بھی مذاکراتی ٹیم والا مؤقف دہرا رہے ہیں، تاہم مذاکراتی ٹیم یا تحریک انصاف کا کوئی رہنما اتنا بڑا فیصلہ خود نہیں کرسکتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت کے بغیر لانگ مارچ سے متعلق فیصلہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی قیادت میں سے کسی بھی رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دے، اگر بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرنے کا کہیں گے تو مارچ ضرور ختم کردیا جائے گا۔

سینیٹر علی ظفر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے متعلق کہا کہ وہ ہر روز لانگ مارچ کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہیں، تاہم تحریک انصاف کا لانگ مارچ آگے بڑھنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button