گجرات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،2اہلکار اور ایک راہگیر زخمی

زخمیوں میں محرر چوکی اتووالہ شہزاد،کانسٹیبل عدنان اور شہری عاشق شامل

گجرات(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)گجرات کے نواحی علاقے  میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔جانو ڈاٹ پی کے کے  نمائندہ کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ جوڑا میں پولیس کی ٹیم ہوائی فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کیلئے پہنچی،پولیس اہلکار جائے وقوعہ سے شواہد جمع کررہی تھی کہ اس دوران مسلح موٹر سائیکل سوار 5ملزموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی اورفرار ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں2پولیس اہلکار اور 1 راہگیر شہری زخمی ہوگیا۔زخمیوں میں محرر چوکی اتووالہ شہزاد،کانسٹیبل عدنان اور شہری عاشق شامل ہیں۔زخمی عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں زیر علاج ہیں،جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے دہشت گردی و اقدامِ قتل جیسی سنگین دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button