ماتلی میں شدید گرمی کے باعث نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ولی بھٹ ڈوب گیا

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی /جامو ڈاٹ پی کے )ماتلی میں شدید گرمی کے باعث نہر میں نہاتے ہوئے بھڑگڑی کالونی کا رہائشی نوجوان ولی بھٹ ڈوب گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ مقامی افراد کے مطابق نہر میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم نوجوان کی تلاش کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button