لاہور،ستوکتلہ میں گھریلو تنازع پرداماد کی فائرنگ،ساس اور سالہ جاں بحق، بیوی اور سالی زخمی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں ملزم مرزا علی یار نے مبینہ طور پر سسرالی گھر میں داخل ہو کر اپنی بیوی، ساس، سالے اور سالی پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں سمیع موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ زخمی کلثوم نے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والی سالی رمیزہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے، جبکہ ملزم کی بیوی خالدہ کو تشویش ناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کی بیوی کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چل رہا تھا اور خاتون نے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم دیوار پھلانگ کر زبردستی گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے، جبکہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button