سجاول میں جشنِ میلاد النبی ﷺ، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی ریلی


سجاول(جانوڈاٹ پی کے) جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سجاول میں عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں شہریوں، علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے درود و سلام اور نعت رسول ﷺ پڑھتے ہوئے شہر کی مختلف شاہراہوں کا گشت کیا اور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فضا درود و سلام کی صداؤں سے گونجتی رہی جبکہ شرکاء نے جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے حوالے سے مذہبی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔