امریکاکاجنوبی ایران میں بچوں کے کینسر ہسپتال کے قریب حملہ

تہران(جانوڈاٹ  پی کے)ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے جنوبی صوبے خوزستان کے شہر اہواز میں قائم بچوں کے کینسر اسپتال کے قریب بدترین حملہ کیا، جس کے بعد اسپتال خالی کرکے خدمات عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسپتال خالی کرنے کی تصاویر کے ساتھ جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے اہواز میں بچوں کے کینسر کے علاج کے مرکز شاہد بقائی اسپتال کے قریب حملہ کیا، جس کے بعد اسپتال کو خالی کرادیا گیا ہے۔

مذاکرات کاکوئی منصوبہ نہیں،توجہ دفاع پرہے،ایران کادوٹوک اعلان

امریکی حملے کو بربریت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حملہ بربریت ہے، جو اسرائیل کی جانب سے طبی مراکز پر کیے جانے والے وحشیانہ حملوں کی یاد دلاتا ہے، جس کے نتیجے میں اسپتال میں داخل بچے انتہائی کرب اور ذہنی اضطراب کا شکار ہوئے اور کیموتھراپی کے 211 مریضوں کو ہنگامی بنیاد پر اسپتال سے دوسری جگہ منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ معصوم ترین انسانوں کے خلاف بزدلانہ اور جنگی جرم ہے جو کینسر جیسے موذی مرض سے اپنی زندگی کی جنگ بہادری سے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہر وقت انسانی حقوق کا راگ الاپتے ہیں وہ اب اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنائے جانے پر جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں اور اپنی اخلاقی ساکھ کھو چکے ہیں۔

ترجمان نے امریکی حملے کی مذمت کی اور طبی مراکز پر حملوں کی مذمت نہ کرنے پر دنیا کے دیگرممالک پر بھی تنقید کی۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اہواز کے شہریوں نے بتایا کہ شہر میں رات گئے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جہاں امریکی جنوب مشرقی شہر کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں قریبی اسپتال بھی شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button