26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ممبئی کے ساحل پر پھنس کر ہلاک

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی شہر ممبئی کے ساحل پر ایک ہمپ بیک بلیو وہیل کا بچہ پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ کی ساحلی پٹی پر پیش آیا جہاں 26 فٹ لمبا ہمپ بیک بلیو وہیل کا بچہ پھنس گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہیل کے بچے کو بچانے کیلئے ہفتے کی شام کو محکمہ جنگلات کے افسران، شہری حکام اور جنگلی حیات کے ڈاکٹرز کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

حکام کے مطابق سخت محنت کے باوجود وہیل کے بچے کو بچایا نہیں جا سکا اور پھر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے پروٹوکول کے مطابق سمندری جانور کو دفن کردیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button