امریکا:1,474 پاؤنڈ تازہ کٹے ہوئے فرینچ فرائز تیار کرکےگنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا گیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکا میں 1,474 پاؤنڈ تازہ کٹے ہوئے فرینچ فرائز تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا گیا۔

‘بوائےسی پوٹیٹو ڈیز’ کے موقع پر 50 افراد پر مشتمل ٹیم نے 6 بڑے فرائرز کی مدد سے 1,700 پاؤنڈ آلوؤں سے 1,475 پاؤنڈ فرائز تیار کیے۔

آئی پی سی کے صدر اور سی ای او جیمی ہائیگم کا کہنا ہے کہ اگر سب سے زیادہ مقدار میں فرینچ فرائز پیش کرنے کا عالمی ریکارڈ کسی کے پاس ہونا چاہیے، تو ہمارا ماننا ہے کہ وہ آئیڈاہو ہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہم ہمیشہ سے جانتے ہیں کہ آئیڈاہو کے آلوؤں سے بہترین فرائز بنتے ہیں۔

وزن کی سرکاری تصدیق کے بعد یہ فرائز میلے میں آئے ہوئے لوگوں میں تقسیم کر دیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button