بلوچستان:تربت میں مسلح افراد نے دو ٹریلر گاڑیوں پر فائرنگ کر کے آگ لگا دی

تربت(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں پولیس تھانے کے سامنے مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹریلر گاڑیوں پر فائرنگ کی اور بعد ازاں انہیں آگ لگا کر نذرِ آتش کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس تھانے کے سامنے دونوں ٹریلر گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد ٹریلر گاڑیوں کو آگ لگائی اور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے مسلح افراد کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات اور نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button