سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر حوثی حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں مختلف ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق یمن سے متصل صوبہ عسیر میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں حملے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ابہا ایئرپورٹ پر حملے میں 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں بنگلہ دیش اور فلپائن کے شہری بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جہاں سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 مصری اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق دونوں حملوں کے نتیجے میں ہوائی اڈوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ مسافروں اور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے افراد کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ادھر سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button