شام کے الحسکہ میں تیل کی پائپ لائن پر حملہ، مبینہ ملوث افراد گرفتار

دمشق(ویب ڈیسک) شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں تیل کی پائپ لائن کو حملے میں نقصان پہنچا، حکام نے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الحسکہ کے علاقے تل حمیس کے قریب تیل کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل اور گیس کی پائپ لائنوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملے کے محرکات اور پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور حملے کے پس پردہ عوامل کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button