معروف صحافی و ولاگر بلال غوری گرفتار، این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) معروف صحافی اور ولاگر بلال غوری کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کرلیا، ان کے خلاف نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تعیناتی سے متعلق سوشل میڈیا پر متنازع مواد نشر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلال غوری کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26-A کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ایف آئی آر نمبر 143/2026 کے مطابق مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ محمد بلال غوری نے 5 ستمبر 2026 کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری سے متعلق مواد اپ لوڈ اور نشر کیا۔ایف آئی آر کے متن میں سوشل میڈیا پر نشر کیے گئے مذکورہ مواد کو مقدمے کی کارروائی کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔بلال غوری کی گرفتاری کے بعد صحافتی اور سوشل میڈیا حلقوں میں بھی معاملہ زیر بحث آگیا ہے، جبکہ کیس میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button