بیٹرزہوشیار!تاخیر پر تیسری بار5رنزکاجرمانہ

دبئی (جانو ڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی بین الاقوامی سیریز کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد اہم تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں، جن کا مقصد کھیل میں وقت کے ضیاع کو روکنے، گیند کے معیار کو یکساں رکھنے اور فیلڈنگ سے متعلق قوانین کو مزید واضح کرنا ہے۔

نئے قوانین کے تحت مردوں کی کرکٹ میں اگر بیٹر مقررہ وقت کے اندر اگلی گیند کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہ ہو تو پہلی مرتبہ وارننگ دی جائے گی، دوسری خلاف ورزی پر آخری وارننگ ہوگی، جبکہ تیسری اور اس کے بعد ہر خلاف ورزی پر فیلڈنگ ٹیم کو 5 اضافی رنز دیے جائیں گے۔مسلسل خلاف ورزیوں کی صورت میں ضابطہ اخلاق کے تحت مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔آئی سی سی نے خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال ہونے والی گیند کے سائز اور وزن کے حوالے سے بھی سخت معیار مقرر کیے ہیں، جبکہ مردوں، خواتین اور جونیئر کرکٹ کے لیے گیند کی الگ الگ خصوصیات متعین کی گئی ہیں۔نئے پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت ڈے ٹائم ٹیسٹ میچز میں گلابی گیند کے تجرباتی استعمال کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کے آخری اوور سے متعلق قانون میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب اگر دن کے آخری اوور کے دوران وکٹ گر جائے تو کھیل فوری طور پر ختم نہیں ہوگا بلکہ اوور مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد دن کا کھیل ختم ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button