پاکستان کے خلاف انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آگیا، ہیری بروک کپتان،جو روٹ بھی ایکشن میں ہوں گے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ہیری بروک انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں ہیری بروک، جو روٹ، گائے اٹکنسن، سونی بیکر، ٹام بینٹن، جیمز کولز، جارڈن کاکس، میسن کرین، ہینری کروکومبے، سیم کرن، لائم ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جاش ٹنگ شامل ہیں۔
انجری سے صحتیابی کے بعد عادل رشید اور سیم کرن کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ جوفرا آرچر کو دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہے، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا مقابلہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔



