ویرات کوہلی کیلئے چھولے بھٹورے منگوائے، انوشکا شرما کی پوسٹ نے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے لیے چھولے بھٹورے منگوانے کا ایک آرڈر ممبئی کے ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ کی قسمت بدلنے کا سبب بن گیا۔

’دہلی سے‘ نامی ریسٹورنٹ کے مالکان کے مطابق 2022 میں کاروبار تقریباً 18 لاکھ بھارتی روپے کے قرض میں ڈوبا ہوا تھا اور مالی مشکلات کے باعث اسے بند کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔اسی دوران کامیڈین ابھیشیک اپمنیو نے ریسٹورنٹ کے چھولے بھٹورے کی تعریف کرتے ہوئے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ بعد ازاں انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے اسی ریسٹورنٹ سے کھانا منگوایا اور سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کی۔مالکان کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما کی پوسٹ کے بعد ریسٹورنٹ میں گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ریسٹورنٹ کے مطابق اب ’دہلی سے‘ کی چار برانچز قائم ہوچکی ہیں، جہاں روزانہ تقریباً 3 ہزار پلیٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے، جبکہ ماہانہ فروخت 2 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے۔یوں ایک مشہور اداکارہ کے کھانے کے ایک آرڈر اور سوشل میڈیا پر کیے گئے ذکر نے مشکلات سے دوچار ایک چھوٹے کاروبار کو تیزی سے پھیلتے ہوئے برانڈ میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button