احد رضا میر کا بڑا اعلان، اگلے سال شوبز سے غائب ہونے کا فیصلہ، انسٹاگرام بھی بند رکھیں گے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اگلے سال شوبز سے عارضی طور پر بریک لینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران احد رضا میر نے بتایا کہ وہ اگلے سال کام سے چھٹی لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس دوران مکمل طور پر منظر سے غائب ہوکر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔اداکار کا کہنا تھا کہ بریک کے دوران وہ انسٹاگرام بھی بند رکھیں گے اور سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیں گے۔احد رضا میر نے اپنے اس فیصلے کو مذاقاً ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے شوبز کی مصروفیات سے مکمل وقفہ لینا چاہتے ہیں۔احد رضا میر کے اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button