ایشین گیمز ہاکی،بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

ناگویا (جانو ڈاٹ پی کے)ایشین گیمز ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کرلی، تاہم قومی ٹیم نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے اور مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا۔میچ کے آخری لمحات میں بھارت نے فیصلہ کن گول داغ کر 4-3 کی برتری حاصل کرلی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔بھارت کی جانب سے ہرمَن پریت سنگھ نے 2 گول کیے جبکہ سکھ جیت سنگھ اور ابھیشک نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، حنان شاہد اور رانا وحید نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔بھارت نے کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔



