اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنما خالی ہاتھ واپس

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ دن اور وقت ختم ہوگیا، تاہم کسی بھی پارٹی رہنما کی ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے فیاض احمد ڈوگر، علی عبداللہ نیازی، رضوان مجید بٹ، محمد عمران عباسی اور اظہر محمود ستی سمیت دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے۔ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا اور انہیں جیل کی جانب آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔مقررہ وقت ختم ہونے تک ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ ہوگئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھی پی ٹی آئی قیادت اور وکلا کی جانب سے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button