بدین میں صحت کی سہولیات خطرے میں، سٹی او پی ڈی بند، ماں بچہ مرکز بھی مخدوش

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن /جانو ڈاٹ/ پی کے)سول اسپتال بدین کی سٹی او پی ڈی اور پی پی ایچ آ ئی کے زیر انتظام مان بچہ صحت مرکز کی عمارتیں خطر ناک صورت اختیار کر گئیں سٹی او پی ڈی بند کردی گئی جبکہ ماں بچہ صحت مرکز کی چھتوں سے آ ئے دنوں چاپڑ گرنے سے علاج کے لیئے آ نے والی خواتین اور نومولود بچوں سمیت صحت مرکز کے عملے کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے تفصیل کے مطابق سول اسپتال بدین شہر سے کچھ مفاصلے پر ہونے اور گنجائش سے زیادہ مریضوں کی آمد کے باعث کافی مریض علاج کی سہولت سے محروم ہو جاتے تھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے 1979 میں اس وقت کے چیئرمین میونسپل کمیٹی المعروف بابائے بدین خلیفہ عبداللہ میمن کی کوششوں سے شہر میں پوسٹ آفس کے قریب سول اسپتال بدین کی سٹی او پی ڈی قائم کی گئی جس میں شہر سمیت دور دراز کے علاقوں سے بھی مریضوں کی بڑی تعداد علاج کرانے آ تے ہیں 1997 سٹی او پی ڈی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ایک حصے میں ماں بچہ صحت مرکز قائم کردیا گیا اور یہاں پر روزانہ دس سے پندرہ نارمل ڈلیوریز کے ذریعے بچوں کی پیدائش کے ساتھ ماں اور بچے کو طبی امداد فراہم کی جاتی ہے اور سٹی او پی ڈی کے دوسرے حصے میں سول اسپتال کی او پی ڈی قائم کی گئی جہاں ہر بیماری کے مریض کا علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی تھیں لیکن ماں اور بچہ صحت مرکز اور او پی ڈی کی عمارتوں کی کئی سالوں سے مرمت کا کام نہ ہونے کے باعث او پی ڈی کا حصہ مکمل طور پر مخدوش ہو گیا جس کے باعث او پی ڈی کو بند کردیا ہے اور یہاں کے عملے کو انڈ س سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ماں بچہ صحت مرکز پی پی ایچ آ ئی کے سپرد کر دیا گیا اس عمارت میں بھی بڑی خطرناک حد تک دراڑیں پڑ گئی ہیں اور خاص طور پر چھتں مخدوش ہو گئی ہیں پی پی ایچ آ ئی کے پاس کروڑوں روپے فنڈز ہو نے کے باوجود ماں بچہ صحت مرکز کی عمارت کی مرمت نہیں کرائی جا رہی ہے جس کے باعث صحت مرکز میں روزانہ آ نے والی حاملہ خواتین اور نو مولود بچوں سمیت یہاں کے عملے کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوفیا ہے اگر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آ ئی کی اعلیٰ اختیاری اور سندھ حکومت نے فوری اقدامات نہیں کیئے تو کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آنے کا خدشہ پایا جاتا ہے بدین کے شہریوں نے اس متوقع حادثے کا پیشگی نوٹس لیکر ماں بچہ صحت مرکز کی عمارت جلد از جلد مرمت کراکے قیمتی زندگیوں کو محفوظ فراہم کرنے اور سول اسپتال کی او پی ڈی کی عمارت کی تعمیر کرکے صحت کی سہولیات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید خبریں

Back to top button