پاک فوج نے بھارت کاایک اورفالس فلیگ بےنقاب کردیا،سابق فوجی محمد آصف میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے

میں اٹک کا رہنے والوں اور2023میں فوج سے ریٹائرڈ ہوا،سوشل میڈیا سے پتا چلابھارت نے مجھے شہید کر دیا:محمد آصف

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن اسٹیج کیا گیا اور اس کے ذریعے ایک شخص کی ہلاکت کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی۔نیوز کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کارروائی کے دوران لشکرِ طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے بتائی گئی۔

ان کے مطابق بھارتی کور کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مارا جانے والا شخص پاکستان سے تعلق رکھتا تھا اور اسے ایس ایس جی کا حوالدار قرار دیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے 30 ستمبر کو ہاشم موسیٰ کو جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہلاک ہونے والا لشکرِ طیبہ کا کمانڈر قرار دیا۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اسے ’’موسیٰ عرف آصف فوجی‘‘ کے نام سے بھی شناخت کیا گیا اور کارروائی کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا آپریشن قرار دیا گیا۔بھارتی فوج کے مطابق محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ گزشتہ چند برس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لشکرِ طیبہ کے ساتھ سرگرم تھا، جبکہ بھارتی ذرائع نے اسے سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ تاہم یہ دعوے بھارتی حکام اور ذرائع سے منسوب ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے معاملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیے جانے کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے سامنے آنے والے متضاد مؤقف نے واقعے کے حوالے سے مزید سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button