کراچی سے شکارپور تک،بلاول بھٹو کو سندھ کی سیاسی و انتظامی صورت حال سے آگاہ کردیا گیا

 کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت سندھ کے مختلف سیاسی رہنماؤں، حکام اور وزرا نے ملاقاتیں کیں، جن میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، سندھ کی انتظامی صورت حال اور مختلف اضلاع کے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کو شہر میں جاری عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ کراچی میں پانی، انفرااسٹرکچر اور شہری سہولیات سے متعلق منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے سابق رکن شہریار خان شر نے جہانگیر خان شر کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں گھوٹکی کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ کے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں صوبے کی انتظامی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔سندھ اسمبلی کے رکن شہباز درانی نے بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں شکارپور کے عوامی مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اپنے محکموں کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔دریں اثنا، پیپلز پارٹی ضلع شکارپور کے صدر عابد بھیو نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع شکارپور کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے ہونے والی ان ملاقاتوں میں سندھ کے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل، انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی کی تنظیمی صورت حال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

مزید خبریں

Back to top button