ایشین گیمز کرکٹ: بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، پاک بھارت فائنل ٹاکرا 3 اکتوبر کو ہوگا

ناگویا(ویب ڈیسک) ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 170 رنز کا ہدف دیا، تاہم سری لنکن ٹیم بھارتی باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 45 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
اس فتح کے ساتھ بھارت نے ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
یوں ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔



