فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی مجموعی شرح 192 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سی ای آر پی آفس کے علاقے میں اے کیو آئی 216، علامہ اقبال ٹاؤن میں 198 جبکہ برکی روڈ پر 189 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج مطلع صاف رہنے جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔



