ایشین گیمز 2026: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

نشین(سپورٹس ڈیسک) ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان کے شہر نشین میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کے باعث میچ کو 13، 13 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عبدالصمد نے 15 گیندوں پر 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسن نواز نے 22 گیندوں پر 27 جبکہ صائم ایوب نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں فیصلہ کن معرکہ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button