بیجنگ چاہتا ہے میں الیکشن ہار جاؤں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت چاہتی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں شکست کھا جائیں۔

قوم سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین امریکی انتخابی ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسی لیے انہوں نے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات کو فوری طور پر ڈی کلاسیفائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2020ء کے صدارتی انتخابات کے دوران بھی چین نے انتخابی ڈیٹا میں مداخلت کی، جبکہ امریکا کے انتخابی نظام کو متعدد بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔

خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے، ان کی حکومت نے ملکی سرحدوں کو محفوظ بنایا اور سرحدی صورتحال کو نمایاں طور پر بہتر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے وینزویلا سے متعلق اپنے اہداف میں بھی کامیابی حاصل کی اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button