وینزویلا زلزلہ،ملبے سے25افراد کو زندہ بچانے والے ریسکیو کتے کی دھوم

کرکس(جانوڈاٹ  پی کے)وینزویلا کی حکومت نے زلزلے میں منوں مٹی تلے دبے زندہ افراد کی تلاش میں ریسکیو کتوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں وینزویلا کے کینائن ہیروز کا اعزاز دے دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اعزاز پانے والے ریسکیو کتوں میں کولمبیا کے چار، سلواکیہ کے چار، اسپین کے پانچ، اردن اور پرتگال کے چھ چھ، جبکہ جمہوریہ چیک کے آٹھ ریسکیو کتے شامل تھے۔وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں میں دنیا بھر سے آنے والے 137 سرچ اینڈ ریسکیو کتوں نے حصہ لیا۔ سب سے زیادہ توجہ اسپین کی فوج کے ریسکیو کتے سونامی نے حاصل کی۔سونامی نامی کتا مخلوط نسل کا کتا ہے اور اپنی ایک بھوری اور ایک نیلی آنکھ کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ سونامی نے گزشتہ 10 دنوں کے دوران ملبے تلے دبے 25 افراد کو زندہ تلاش کرنے میں مدد فراہم کی۔

مزید خبریں

Back to top button