احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

لندن :معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے تعلقات ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں تاہم اس حوالے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں ایا البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر ائیں۔اب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی تصویر ہے۔سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو لندن کی سڑکوں پر ایک ساتھ گھومتے دیکھا گیا۔اس کے علاوہ لندن میں ہونے والے شوبز انڈسٹری کے مشہور ایوارڈ شو میں بھی دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ میزبانی کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button