اوکاڑہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کا محرم الحرام کے سلسلہ میں مرکزی کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی کا محرم الحرام کے سلسلہ میں مرکزی کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ، انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں انتظامات کی چیکنگ کی اور افسران اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کے نظام، لائیو فیڈز اور شکایات کے اندراج کے طریقہ کار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور فیلڈ سٹاف کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت، لاپرواہی یا سستی کی ہرگز گنجائش نہیں.



