الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو 14 ماہ قید کی سزا

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے): امریکی مسلم رکنِ کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو عدالت نے 14 ماہ قید کی سزا سنا دی۔واقعہ امریکی ریاست مینیسوٹا میں ٹاؤن ہال اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں الہان عمر کو سرکہ پھینک کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق انتھونی جیمز نے عدالت میں الہان عمر کو سیاسی اختلاف کے باعث نشانہ بنانے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

عدالت نے واقعے میں ملوث ہونے پر انتھونی جیمز کو 14 ماہ قید کی سزا سنادی، جس کے بعد سیاسی اختلاف کی بنیاد پر عوامی نمائندے کو نشانہ بنانے کے اس واقعے کا قانونی انجام سامنے آگیا۔

مزید خبریں

Back to top button