ہڈیارہ میں بااثرافرادنےسرکاری پانی کے کھال پرقبضہ کرلیا
سرکاری پانی کوبھی روکنے کی کوشش،اہل علاقہ کا احتجاج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورکے نواحی علاقے ہڈیارہ میں بااثر افراد نےسرکاری پانی کے کھال پرقبضہ کرلیا،سرکاری پانی کوبھی روکنے کی کوشش،سرکاری پانی کی بندش سے کسان اپنی فصلوں کو پانی لگانے سے بھی محروم ہوگئے۔اہل علاقہ کے احتجاج پرسنگین نتائج کی دھمکیاں،علاقہ مکینوں نے بااثرافرادکیخلاف عدالت سےرجوع کرلیا،محکمہ انہار کو بھی بااثرافراد کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی گئی۔ملک شرافت علی اعوان نےپٹواری نہاراخترعلی پرسنگین الزامات عائد کئے ہیں،انہوں نے با اثرافراد کی مذکورہ پٹواری کیساتھ ساز باز کا بھی الزام عائد کیا ہے۔



