خوارج کیخلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی،دبئی کا دیوالیہ نکل گیا!

​لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستان نے افغانستان کے اندر کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کرتے ہوئے 26دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گردوں کا ایک تربیتی مرکز، خفیہ ٹھکانہ اور اسلحے کا ذخیرہ تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر عمر منصور بھی شامل ہے، جو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور افغان طالبان کی قیادت کے درمیان ایک اہم رابطہ کار سمجھا جاتا تھا۔ اس کارروائی میں علیم خان خوشحالی اور اختر محمد جانی خیل کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے تانے بانے ملنے والے کسی بھی عنصر کو معاف نہیں کرے گا اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب، خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں دبئی کی معاشی حالت ابتر ہو چکی ہے۔ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اسرائیل کی کھل کر حمایت کرنے کے نتیجے میں دبئی کی ہوٹل اور سیاحتی انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے، جبکہ پراپرٹی کے کاروبار میں بھی نمایاں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button