ایس ایس پی ٹھٹھہ کا پریس کلب کا دورہ،امن و امان بہتر بنانے کا عزم

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل احمد چانڈیو کی پولیس افسران پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ پریس کلب ٹھٹھہ آمد
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو پریس کلب ٹھٹہ کے دورے پر پہنچے، جہاں پریس کلب ٹھٹہ کے صدر اقبال جاکھرو، جنرل سیکرٹری عبدالوہاب شیخ، دیگر عہدیداروں اور معزز ممبران نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو نے ضلع میں منشیات کے عام استعمال، امن و امان کی صورتحال، اسنیپ چیکنگ نہ ہونے، پبلک پوائنٹس پر نفری بڑھانے سمیت ضلع کی مجموعی صورتحال کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ٹھٹہ ضلع ہمیشہ پرامن رہا ہے۔ یہاں کے لوگ بھی پرامن اور سادہ و مہذب ہیں لیکن مزاحمت ان کی رگ رگ میں شامل ہے۔ وہ کسی بھی ظلم و جبر کو قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پولیس کی غلط منصوبہ بندی کے سبب کافی واقعات پیش آئے جن کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے۔ مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف بغیر کسی تفریق کے کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔
اس موقع پر ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے کہا کہ ٹھٹہ ضلع کے لوگ پرامن ہیں۔ یہاں امن و امان کی صورتحال پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور مکلی میں 148 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جو گشت پر ہوں گے اور عوامی مراکز پر بھی پولیس نفری مقرر کی گئی ہے۔ ہم یہاں کے لوگوں کے مزاج سے بھی واقف ہیں۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے۔ باقی اپنی پولیس کی گرفت کو بھی کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہاں اچھے افسران تعینات کیے گئے ہیں جنہیں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سیف سٹی پراجیکٹ کو دوبارہ بحال کر رہے ہیں۔ کیمروں کو نئے سرے سے لگایا جا رہا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس سے تعاون کیا جائے۔ سماجی برائیوں کے خاتمے کی کوشش کی جائے گی پریس کلب کے سینیئر ممبر جاوید لطیف میمن نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل احمد چانڈیو کو رات کے اوقات عوام کی رش کی وجھہ سے ڈی آفس ٹھٹھہ سے وایہ انیس 99 سپر اسٹور سے غلام اللہ بائی پاس تک پولیس کے گشت کو یقینی بنانے اور دن سے دوپھر تک آفس ٹائمنگ کی اوقات میں اسکول اور کالجز کے وقت نیشنل ھائی وے مکلی سے گذرنے والے ھیو لوڈڈ ڈمپرز کے گذرنے کے حوالے سے آگاہ بھی کیا جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے پریس کلب میں موجود ان کی ٹیم ممبران اقدات اٹھانے کو یقینی بنانے کی ھدایات جاری کی یاد رہے کے نیشنل ھائی وے پر مذکورہ اوقات میں ضلع ھیڈکوارٹر ہونے کے باعث اسپتالوں میں آنے والے مریضوں، طلبہ اور طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مذکورہ ٹریفک کے گذرنے سے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ پیش آنے کا اندیشہ موجود رہتا ہے
اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے ساتھ ان کے ٹیم ممبران ڈی ایس پی ٹھٹھہ واجد تھیم، سی آئی اے انچارج ٹھٹھہ فاروق راہیپوٹو، فیصل شفیع میمن، ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ، ایس ایچ او ٹھٹہ انسپیکٹر ریاض سومرو، انچارج ون فائیو حسین جاکھرو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔



