ماتلی:فضل آباد محلے 12سالہ یاسر رحمانی چینل نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

ماتلی(رپورٹ ایم آر گدی /جانو ڈاٹ پی کے)ماتلی کے فضل آباد محلے کے رہائشی جاوید رحمانی کا 12 سالہ بیٹا یاسر رحمانی چینل نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کے بعد نکال لی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شدید گرمی کے باعث فوتی لڑکا اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہانے گیا تھا جہاں وہ پانی کے بھنور میں آکر ڈوب گیا۔ بعد ازاں لاش کو تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے انتقال کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب کمسن لڑکے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ ذرائع کے مطابق فوتی لڑکے کے بڑے بھائی کی شادی کل ہونا تھی تاہم اس افسوسناک واقعے کے بعد شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔#

مزید خبریں

Back to top button