رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں تیزی سے جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں تیزی سے جاری جبکہ عوام کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شیرازی ہاؤس مکلی پر دن رات عوامی میلے لگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ رات قومی اسمبلی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے مکلی اور ٹھٹہ کے عوام کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مکلی سوسائٹی یونٹ نمبر 1 کے رہائشیوں ایڈوکیٹ عبدالواحد میمن، ڈاکٹر غلام نبی خشک حاجی انیس اختر میمن، رسول بخش کھیو، سید شاہ حسین شاہ شیرازی، سید وقار شاہ شیرازی، ایڈوکیٹ منور علی بھٹو، ٹھٹھہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد علی خٹک، قادر بخش اوٹھو، مکلی کی دیوان کمیونٹی کے معززین اور تاجر رہنماؤں نے ملاقات کر کے سوسائٹی سمیت مکلی کے مختلف علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ملاقات کرنے والوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ٹھٹھہ کے اسلام پور محلے سے تعلق رکھنے والی کھتری برادری کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی دوسری جانب جمعہ کے دن بھی شیرازی ہاؤس مکلی پر عوام کا رش جاری رہا سجاول اور ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے عوامی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کر کے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر لوگوں نے دونوں اضلاع میں پانی کی شدید قلت، وارہ بندی اور دیگر بنیادی مسائل کے بارے میں شکایات پیش کیں، جنہیں ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے غور سے سنتے ہوئے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوش کی جائے گی اور پانی سمیت تمام بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ اداروں کے سامنے رکھ کر جلد از جلد حل کرایا جائے گا سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے جائز مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ ہمیشہ کی طرح عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔جبکہ جاکھرا برادری کے نوجوان کے حادثے میں فوت ہونے پر ان کے ورثا سے تعزیت بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button