ضلع کونسل اوکاڑہ میں کروڑوں کی کرپشن،2سابق چیف آفیسر سمیت12دیگر ملازمین اور50ٹھیکیدارملوث

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے)ضلع کونسل اوکاڑہ میں کروڑوں کی کرپشن، دو سابق چیف آفیسر سمیت 12 دیگر ملازمین اور 50 ٹھیکیدار ملوث، انٹی کرپشن نے مقدمات درج کرنے کی سفارش کر دی تفصیلات کے مطابق سابق ڈی سی اوکاڑہ فرخ عتیق نے ایک ارب کرپشن کی انکوائری کی تحقیقات کا حکم دیا تھا انٹی کرپشن محکمہ نے 37 کروڑ کی کرپشن کی رپورٹ مرتب کی ہے جس میں دو سابق چیف آفیسر ز سمیت ضلع کونسل کے دیگر 12 ملازمین اور 50 ٹھیکیدار ذمہ دار قرار دیئے گئے ہیں جنہوں نے بوگس بل کے ذریعے سرکاری خزانہ سے رقم نکال کر اپنی تجوریوں میں ڈال لی گرین اور کلین پنجاب پروجیکٹ کے فنڈز میں بھی گھپلا کیا گیا انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کو رپورٹ دیتے ہوئے مقدمات درج کئے جانے کی سفارش کی ہے

مزید خبریں

Back to top button