مٹھی:میہاری شاہانی میں2روزہ فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی پروگرام،مریضوں کو مفت علاج

مٹھی(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکراج سارنگانی کی ہدایت پر چیلہار کے گاؤں میہاری شاہانی میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ میڈیکل کیمپ بھیل محلہ میہاری شاہانی میں لگایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹر دانش کمار سمیت طبی عملہ مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور علاج کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق یہ میڈیکل کیمپ کل تک جاری رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایل ایچ ڈبلیو ڈسٹرکٹ انچارج لیڈی ڈاکٹر مینا کماری کی قیادت میں آگاہی پروگرام بھی منعقد کیے گئے، جن میں گاؤں کے مردوں اور خواتین کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
آگاہی مہم کے دوران گاؤں والوں میں او آر ایس کے پیکٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر نے کہا ہے کہ اس وقت گیسٹرو پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ گاؤں میں آگاہی پروگرام اور فری میڈیکل کیمپ جاری ہے۔



