زرداری کا بڑا یوٹرن،حکومت کے پاس آخری چند گھنٹے!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے مقتدر حلقوں اور اقتدار کے ایوانوں میں ایک بار پھر بڑی ہلچل شروع ہو گئی ہے جس کے بعد موجودہ حکمران اتحاد کے مستقبل پر گہرے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار امداد سومرو نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حکومت پر شدید دباؤ ہے کہ وہ 8 جون کو بجٹ پیش ہونے سے پہلے پہلے ہر صورت "28 ویں آئینی ترمیم” منظور کروائے۔ اس ترمیم کا اصل مقصد این ایف سی (NFC) ایوارڈ میں تبدیلی کر کے صوبوں کا حصہ کم کرنا اور وفاق کے مالی وسائل بڑھانا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہی ووٹنگ کی عمر 18 سال سے بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ن لیگ کے لیے سب سے بڑا چیلنج اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو راضی کرنا ہے، کیونکہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے صوبائی خودمختاری اور این ایف سی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور زرداری صاحب معاملے کو طول دینے کی روایتی حکمتِ عملی اپنائے ہوئے ہیں۔



