سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، او جی ڈی سی ایل نے پیداوار شروع کردی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں نئے کنویں لونڈالی ون سے گیس کی پیداوار شروع کردی۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق لونڈالی ون کنویں سے روزانہ 10 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، جو سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو فراہم کی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق منصوبے میں چار کمپنیوں کی مشترکہ شراکت داری ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل بھی شامل ہے۔
نئے کنویں سے مقامی گیس کے ذخائر میں مزید اضافے کی توقع ہے، جبکہ نئی گیس کی پیداوار سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔



