جنگِ ستمبر کا 9واں روز: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) ستمبر 1965 کی جنگ کے نویں روز پاک فوج نے تین محاذوں پر بھارتی فوج کو ناقابلِ فراموش نقصان پہنچایا اور دشمن کی پیش قدمی روکنے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

نارووال کے قریب جسر پل کے دفاع کے دوران پاک فوج نے بھارتی فوجوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسی معرکے میں لیفٹیننٹ کلیم محمود نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب بھارتی انجینئرز کی ٹیم نے سونا مرگ کے مغربی مقام پر کارروائی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج کے حملے میں اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

جنگ کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھی دشمن کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔ پٹھان کوٹ اور جودھ پور کے بھارتی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ متعدد بھارتی طیارے فضا اور زمین پر تباہ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شاہینوں نے 28 بھارتی طیارے فضا میں، 2 طیارے اینٹی ایئرکرافٹ گنز سے اور 36 طیارے زمین پر تباہ کیے، جبکہ کلائی کونڈا ایئر بیس پر مزید 15 بھارتی طیارے بھی نشانہ بنے۔

1965 کی جنگ کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بے مثال ہمت، عزم اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعِ وطن کی نئی تاریخ رقم کی۔

مزید خبریں

Back to top button