تھرپارکر:نگرپارکر میں ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے7 افراد جاں بحق،5 زخمی

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)تھرپارکر میں نگرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں ایمبولینس میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بی ایچ یو پلس میں کھڑی پی پی ایچ آئی ایمبولینس میں دھماکا ہوا، ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے آگ لگی تھی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ، ریسکیو اور محکمہ صحت کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔



