ایٹمی پلانٹ پر حملہ،مڈل ایسٹ میں جنگ چھڑ گئی،امریکاکا بڑا حکم!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ سے انتہائی ہولناک اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے جہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 25 فیصد بجلی کی ضروریات پوری کرنے والے "براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ” پر ایک ہنگامی ڈرون حملہ ہوا ہے۔ یو اے ای حکومت نے سرکاری طور پر اس حملے کی تصدیق کر دی ہے جس کے نتیجے میں ایٹمی پلانٹ کے الیکٹریکل جنریٹر میں خوفناک آگ لگ گئی ہے۔ اس حملے کا بظاہر ذمہ دار ایران کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس کے بعد خطے میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔ سنسنی خیز انکشاف یہ ہوا ہے کہ برطانوی اخبار ‘ٹیلی گراف’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کو ایران کے خلاف فرنٹ لائن پر لانے کے لیے تہران کے قریب واقع اہم ترین "لوان جزیرے” پر فوجی قبضے کی کھلی ترغیب دی ہے تاکہ یو اے ای کو ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں دھکیلا جا سکے۔ دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے خفیہ مذاکرات کی ناکامی کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ امریکہ نے ایران کے جنگی ہرجانے کے مطالبات اور منجمد اثاثوں کی واپسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے الٹا تہران سے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم مانگ لی ہے اور تمام ایٹمی تنصیبات بند کرنے کا حکم دیا ہے جسے ایران نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تجزیہ کار معزم فخر کی اس خصوصی اور انتہائی اہم رپورٹ پر مبنی وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید خبریں

Back to top button