دیپالپور: تیز رفتاری کے باعث کوسٹر الٹ گئی، 3 مسافر زخمی

دیپالپور(وسیم احمد غوری/تحصیل رپورٹر/جانو ڈاٹ پی کے ) ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں تین مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فخر ٹاؤن شہر گڑھ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کوسٹر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت محمد عابد ولد بارش علی عمر تقریباً 38 سال، حافظہ بی بی زوجہ امانت علی عمر تقریباً 40 سال اور کوثر بی بی زوجہ مظہر عمر تقریباً 45 سال ساکنان 5 ایس پی پاکپتن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔



