کینجھر جھیل میں اہل خانہ کے ساتھ آنے والا نوجوان ڈوب کر جانبحق

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق، تفصیلات کے مطابق کراچی سے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے آیا نوجوان کینجھر جھیل میں ڈوب گیا کینجھر جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی جاں بحق نوجوان کی لاش کو سندہ انٹیگریٹڈ ھیلتھ ایمرجنسی سروسز 1122 کے ذریعے سول اسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا کینجھر میں ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت زین کے نام سے ہوئی جاں بحق زین سورجانی ٹاؤن کراچی کا رہائشی تھا بتایا جا رہا ہے



