دیپال پور: ڈھلیانہ میں پولیس مقابلہ 2 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 2فرار

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)تھانہ ڈھلیانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو رات کی تاریکی کا فائدہ فرار کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےگرفتار ملزمان کی شناخت شان اور بلال کے نام سے ہوئی جو قصور اور اوکاڑہ اضلاع میں مختلف وارداتوں میں ملوث نکلےملزمان سے چھینا گیا بکرا، موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ملزمان نے آمنا سامنا ہوتے ہی پولیس پر فائرنگ کی جس میں پولیس افسران و جوان محفوظ رہے جوابی کارروائی مؤثر رہی زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے ڈھلیانہ پولیس فرارملزمان کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل ہے



