وزیراعظم شہباز شریف کا آج ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف کا آج پیر کو ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقع ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ساہیوال میں سابق صوبائی وزیر مرحوم ملک ندیم کامران اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم چوہدری اشرف لیڈر کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے اور ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چیچہ وطنی بھی جائیں گے، جہاں وہ مرحوم رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حنیف جٹ اور سابق رکن قومی اسمبلی منیر اظہر کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے اور فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔
دورے کے حوالے سے متعلقہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاہم وزیراعظم کے دورے کا حتمی شیڈول سامنے آنے پر مزید تفصیلات متوقع ہیں۔



