اوکاڑہ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: 5 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )پنجاب پولیس کے تھانہ صدر اوکاڑہ نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم ولید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ “ڈرگ فری پنجاب” مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ایسے آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button