گھارو میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ، عوام سڑکوں پر! نیشنل ہائی وے بلاک، شدید احتجاج

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے )ضلع ٹھٹھہ کے اہم شہر گھارو میں K-Electric کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ضلع ٹھٹھہ کے اھم شھر گھارو جوٹھٹھہ کراچی مین نیشنل ھائی پر واقع ہے شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے 18 گھنٹوں پر مشتمل کئی عرصہ سے جاری لوڈشیڈنگ کے خلاف گھارو شہر کی عوام سراپا احتجاج شھر کے مین چوک گھارو گولائی مین نیشنل ھائی وے پر شھریوں کی جانب سے بھرپور عوامی احتجاج کیا گیا احتجاج میں سیاسی و سماجی تنظیموں اور شھریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دے کر مین نیشنل ھائی وے کو بلاک کردیا گیا جس کی وجھہ سے دونوں جانب سے آنے والی ٹریفک جام ہوگئی دھرنے کے دوران ایس ایچ او گھارو شہزاد الیاس موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے جن کی یقین دہانی کے بعد کے احتجاج کو وقتی طور پر ملتوی کرکے ایک کمیٹی بنادی گئی جس میں الکٹرک کی انتظامیا سمیت چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گھارو جام احسان جوکھیو ایس ایچ او گھارو شہزاد الیاس سمیت سیاسی جماعتوں اور شھریوں پر مشتمل ایک کی مشترکہ کمیٹی بنائی گئی جس میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے یاد رہے جب سے کے الیکٹرک گھارو میں نئی انتظامیا جس کی قیادت زین شر نامی ایک اھلکار کر رہے ہیں کی موجودگی میں جاری طویل لوڈ لوڈشیڈنگ نے گھارو شھر کی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button