ویرات کوہلی کی پوسٹ لائیک کرنے پر نئی بحث چھڑ گئی، سابقہ گرل فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی، کمنٹ وائرل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان دنوں ایک بار پھر آن لائن ٹرینڈ کر رہے ہیں لیکن اس بار یہ کسی ریکارڈ توڑنے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ ہے۔
حال ہی میں ویرات نے ایک جرمن خاتون بلاگر کی پوسٹ ‘لائیک’ کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
ہوا کچھ یوں کہ کوہلی کے جرمن بلاگر کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد ایک انسٹاگرام پیج نے ایک کولاج شیئر کیا جس میں کرکٹر کی سابقہ گرل فرینڈ ایزابیل، اہلیہ انوشکا شرما، جرمن بلاگر لیز لاز اور اونیت کور کی تصاویر تھیں۔
کوہلی لیزلاز اور اونیت کی تصاویر لائیک کرچکے ہیں جس کی وجہ سے انسٹاگرام پیج نے کیپشن میں لکھا ‘اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ ویرات کوہلی کا انتخاب خواتین کے معاملے میں لاجواب ہے’۔
تاہم اس پوسٹ سے ایزابیل خوش نہیں ہوئیں اور انہوں نے پوسٹ پر کمنٹ کیا ‘ 12 سال ہوگئے اور ایسے ہی سال گزر رہے ہیں لیکن لوگ اب تک ایک چیز بھول نہیں پائے’۔
ایزابیل کے تبصرے سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے اس پوسٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے بھی اس انسٹاگرام پیج کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔



