ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے میری بولنگ سے نمٹنے کیلئے خاص منصوبہ بندی کی تھی،عثمان طارق

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ ان کی بولنگ عیاں نہیں ہوئی بلکہ اب بیٹرز ہوشیار ہوگئے ہیں۔ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم نے ان کی بولنگ سے نمٹنے کے لیے خاص منصوبہ بندی کی تھی۔

پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق نے کہا کہ اگر اچھی گیندیں کرائی جائیں تو وکٹ ضرور ملتی ہے۔ یہ بات درست نہیں کہ بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھ چکے ہیں،دراصل اب بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی عقل استعمال کرتے ہیں اس لیے وکٹ ملنے میں دقت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے بہترین بالنگ کرتے ہیں، صورتحال کے مطابق گیندیں کراتے ہیں لیکن نتائج ان کے ہاتھ میں نہیں۔

اسپنر کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ پر لاہور کے مقابلے میں زیادہ مشکلات ہیں، یہاں پر اسپنرز کامیاب ہیں۔

کسی بھی میچ میں تاخیر سے بولنگ دیے جانے کے سوال پر عثمان طارق نے کہا کہ جب  کپتان صورتحال کے مطابق ضرورت محسوس کرتا ہے وہ انہیں بولنگ دیتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button